(کشمیر ڈیجیٹل) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISE) لاہور نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو (12ویں جماعت) کے سال 2025 کے نتائج 18 ستمبر کو صبح 10 بجے جاری کر دیے۔
اس موقع پر لاہور بورڈ آفس میں ایک خصوصی تقریب بھی منعقد ہوگی جس میں مختلف گروپس کے نمایاں طلبہ کو چیف گیسٹ کی جانب سے اسناد اور شیلڈز سے نوازا جائے گا۔
دیگر طلبہ کے لیے اپنے نتائج حاصل کرنے کے مختلف ذرائع رکھے گئے ہیں۔
نتائج حاصل کرنے کے طریقے:آفیشل ویب سائٹ
طلبہ اپنے رول نمبر درج کر کے لاہور بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر 12ویں جماعت کے نتائج دیکھ سکتے ہیں۔
گزٹ:نتائج سرکاری اعلان کے بعد بورڈ کے گزٹ میں بھی دستیاب ہوں گے جنہیں طلبہ دستی طور پر چیک کرسکتے ہیں۔
ایس ایم ایس سروس:طلبہ اپنا رول نمبر 800291 پر بھیج کر بھی نتیجہ حاصل کرسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیراور اسلام آباد کے مختلف مقامات پر موسلادھار بارش