(کشمیر ڈیجیٹل) :امریکا نے ایران کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق متعدد ایرانی شخصیات اور کمپنیوں کے علاوہ ہانگ کانگ اور متحدہ عرب امارات میں سرگرم عناصر کو بھی ان پابندیوں میں شامل کیا گیا ہے۔
محکمہ خزانہ کے بیان میں کہا گیا کہ ان افراد اور اداروں پر الزام ہے کہ انہوں نے ایرانی تیل کی فروخت سے حاصل ہونے والی تقریباً 10 کروڑ ڈالر مالیت کی کرپٹو کرنسی کی منتقلی میں تعاون کیا۔ یہ رقوم ایران کی حکومت اور فوج کے مفاد میں استعمال کی گئیں۔
بیان کے مطابق امریکی پابندیوں کی زد میں آنے والے افراد اور اداروں سے اب امریکی شہری اور کمپنیاں کسی قسم کا تجارتی تعلق قائم نہیں کر سکیں گی۔