سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہنگامہ کرکٹ ٹورنامنٹ 23 ستمبر 2025 کو شروع ہو گا ، ٹورنامنٹ میں قوانین کو منفرد انداز میں ترتیب دیا گیا ہے۔
’’ــ6 اوورز کرکٹ ہنگامہ‘‘ویسٹرن پراونس کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سعودی عرب کے یوم الوطنی کے دن جدہ میں منعقد ہو گا۔
چیف آرگنائزر ندیم الندوی نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ ایونٹ میں 12 ٹیمیں شرکت کرینگی جن میں سے دو ٹیمیں دمام، ایک طائف، ایک ینبع دو تبوک جبکہ 6 ٹیمیں جدہ سے کھیلیں گی۔
ٹورنامنٹ میں سات انٹرنیشنل کرکٹرز بھی شامل ہوں گے۔ قومی ٹیم کے سابق اسٹار آل راؤنڈر عبدالرزاق اور عمر گل مہمان خصوصی ہوں گے، جبکہ صہیب مقصود، سہیل خان، سہیل تنویر،عثمان خان، عماد بٹ پہلی بار براہ راست ٹیموں کا حصہ بن کر کھیلیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ نے ٹی20کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی، جنوبی افریقہ کو 146 رنز سے شکست
انہوں نے بتایا کہ ایونٹ کو “کرکٹ ہنگامہ” اس لیے نام دیا گیا ہے کیونکہ اس میں کھیل کے قوانین کو منفرد انداز میں ترتیب دیا گیا ہے۔
جیسے کہ چھکا مارنے پر 10 رنز، چوکے پر 6 رنز، جبکہ وائیڈ اور نو بال پر 2 رنز ملیں گے تاکہ میچز مزید دلچسپ اور ہائی اسکورنگ ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی فاسٹ باؤلر وقاص مقصود نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا
چیف آرگنائزر نے کہا کہ تماشائیوں کے لیے بھی خصوصی قرعہ اندازی رکھی گئی ہے جس کے ذریعے شائقین کرکٹ کو قیمتی انعامات جیتنے کا موقع ملے گا، ایونٹ کی فاتح ٹیم کو 30 ہزار سعودی ریال ملیں گے۔




