(کشمیر ڈیجیٹل)قومی بچت نے اعلان کیا ہے کہ 200 روپے کے پرائز بانڈ کا قرعہ اندازی نمبر 103 آج بروز پیر 15 ستمبر 2025 کو ملتان میں منعقد ہوگی۔ قرعہ اندازی صبح 10 بجے نیشنل سیونگز سینٹر میں شروع ہوگی اور اس کے نتائج جلد جاری کر دیے جائیں گے۔
پرائز بانڈ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کیے جاتے ہیں اور ملک میں عوام کے لیے ایک محفوظ سرمایہ کاری کا ذریعہ سمجھے جاتے ہیں۔ یہ بانڈ مختلف مالیت میں دستیاب ہیں جن میں 100، 200، 750، 1500، 25 ہزار اور 40 ہزار کے بانڈ شامل ہیں۔
200 روپے کا پرائز بانڈ ملک میں سب سے زیادہ خریدا جانے والا بانڈ سمجھا جاتا ہے کیونکہ یہ عام افراد، طلبہ اور چھوٹے کاروباری حضرات کے لیے باآسانی قابلِ خرید ہے۔ کم سرمایہ لگا کر بڑی انعامی رقم جیتنے کی امید ہی اس کی مقبولیت کی اصل وجہ ہے۔
انعامی رقم کی تفصیل:
- پہلا انعام: 7 لاکھ 50 ہزار روپے، 1 خوش نصیب کے لیے
- دوسرا انعام: 2 لاکھ 50 ہزار روپے، 3 خوش نصیبوں کے لیے
- تیسرا انعام: 1 ہزار 250 روپے، 1696 خوش نصیبوں کے لیے
گزشتہ قرعہ اندازی:
گزشتہ قرعہ اندازی نمبر 102، جو 15 جون 2025 کو کوئٹہ میں منعقد ہوئی، میں پہلا انعام نمبر 774331 پر نکلا جبکہ دوسرا انعام 976082، 978550، 464840، 265610 اور 097127 پر آیا تھا۔
نتائج چیک کرنے کا طریقہ:
اب نتائج دیکھنا نہایت آسان ہے۔ قومی بچت کی آفیشل ویب سائٹ پر جاکر صرف اپنے پرائز بانڈ کا نمبر درج کریں اور فوراً تصدیق کرلیں۔ اس کے علاوہ اخبارات اور مجاز بینکوں سے بھی نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: قطر امریکا کا خاص اتحادی ہے، اسرائیل محتاط رہے: ٹرمپ




