قطر امریکا کا خاص اتحادی ہے، اسرائیل محتاط رہے: ٹرمپ

(کشمیر ڈیجیٹل)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قطر کو امریکا کا خاص اتحادی قرار دیتے ہوئے اسرائیل کو محتاط رہنے کا انتباہ دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صحافیوں سے گفتگو میں امریکی صدر نے کہا کہ قطر امریکا کا بہترین اتحادی ہے اور اس کے ساتھ واشنگٹن کے خصوصی تعلقات ہیں، جبکہ قطر کے امیر کو انہوں نے عظیم رہنما قرار دیا۔

اس موقع پر ایک صحافی نے سوال کیا کہ قطر پر اسرائیلی حملوں کے حوالے سے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے لیے ان کا پیغام کیا ہے؟ اس پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل کو اس معاملے میں بہت محتاط رہنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کو حماس کے بارے میں ضرور کچھ کرنا ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ قطر امریکا کا قریبی اتحادی ہے اور بہت سے لوگ اس بات سے آگاہ نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دریائے سندھ سمیت دیگر دریاؤں میں پانی کی آمد میں اضافہ، کئی مقامات پر سیلابی صورتحال

Scroll to Top