پڑھے لکھے نوجوانوں کیلئے بڑی نوکریوں کا اعلان!

(کشمیر ڈیجیٹل) پنجاب کے پڑھے لکھے اور بیروزگار نوجوانوں کیلئے خوشخبری ہے۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن نے سرکاری کالجز میں اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کے لیے 8,084 کالج ٹیچنگ انٹرنز (CTIs) بھرتی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس اقدام سے نہ صرف تعلیمی معیار بہتر ہوگا بلکہ اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع بھی میسر آئیں گے۔

محکمے کے مطابق بھرتیوں میں 5 فیصد کوٹہ اقلیتوں، 3 فیصد معذور افراد اور 0.5 فیصد ٹرانسجینڈر کمیونٹی کے لیے مخصوص کیا گیا ہے۔

سروس کا دورانیہ:

انٹرمیڈیٹ کلاسز کے لیے سی ٹی آئیز 7 ماہ (یکم اکتوبر 2025 تا 30 اپریل 2026) تک تعینات ہوں گے۔

بی ایس پروگرامز کے لیے سی ٹی آئیز 10 ماہ (یکم اکتوبر 2025 تا 31 جولائی 2026) تک خدمات انجام دیں گے یا جب تک مستقل اساتذہ تعینات نہ ہو جائیں۔

اہلیت کا معیار:

امیدوار کے پاس کم از کم بی ایس یا ماسٹرز ڈگری (سیکنڈ ڈویژن) ہونی لازمی ہے۔ مزید براں، ایم فل اور پی ایچ ڈی ہولڈرز کو ترجیح دی جائے گی۔ میرٹ کا تعین تعلیمی ریکارڈ، اعلیٰ ڈگریوں، بورڈ/یونیورسٹی پوزیشنز اور انٹرویو کی کارکردگی پر ہوگا۔

ماہانہ تنخواہ:

انٹرمیڈیٹ لیول: 50,000 روپے

بی ایس/گریجویٹ لیول: 60,000 روپے
ادائیگیاں براہِ راست بینک اکاؤنٹ میں کی جائیں گی۔

شرائط و ضوابط:

ان آسامیوں کے لیے عمر کی کوئی حد مقرر نہیں۔ سی ٹی آئیز کو ماہانہ دو عام چھٹیاں دی جائیں گی، تاہم ٹی اے/ڈی اے نہیں دیا جائے گا۔ یہ تقرریاں عارضی نوعیت کی ہوں گی اور غیر تسلی بخش کارکردگی کی صورت میں فوری ختم کی جا سکتی ہیں۔ تمام بھرتیاں مکمل طور پر میرٹ پر ہوں گی، جبکہ جعلی دستاویزات جمع کرانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Scroll to Top