pak india agrement

پاکستان کیخلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی انجری کا شکار ہوگیا

دبئی:ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا لگ گیا۔پاکستان کیخلاف اہم میچ سے قبل بھارت کے کھلاڑی شبھمن گل پریکٹس سیشن کے دوران انجری کا شکار ہوگئے۔

شبھمن گل کو پریکٹس سیشن کے دوران ہاتھ پر چوٹ لگی ہے۔رپورٹ کے مطابق شبھمن گل تکلیف میں دکھائی دئیے اور فزیو کے آنے کے بعد میدان سے باہر چلے گئے۔

کپتان سوریا کمار یادیو اور ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر بیٹر کے ساتھ گفتگو کرتے دکھائی دیئے جو ان کے اوپننگ پارٹنر ابھیشیک شرما کے ساتھ تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق بھارتی کرکٹر نے پاکستانی اسپنرز کو انڈین ٹیم کیلئے خطرہ قرار دیدیا

تاہم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کچھ وقت میدان سے باہر گزارنے کے بعد گل واپس آئے اور پریکٹس دوبارہ شروع کردی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاکرا آج ہوگا اور میچ پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔

ایشیا کپ میں بھارت نے ہانگ کانگ کو شکست دی جبکہ پاکستان نے عمان کے خلاف کامیابی حاصل کی ہے یہ دونوں ٹیموں کا دوسرا میچ ہوگا۔

Scroll to Top