سابق بھارتی کرکٹر نے پاکستانی اسپنرز کو انڈین ٹیم کیلئے خطرہ قرار دیدیا

سابق بھارتی کرکٹر سنجے منجریکر نے ایشیا کپ میں پاکستانی اسپنرز کو بھارتی ٹیم کیلئے خطرہ قرار دے دیا۔

ایشیا کپ ٹی 20ٹورنامنٹ میں آج ایونٹ کا سب سے بڑا پاک بھارت میچ دبئی میں کھیلاجائے گا جس کیلئے دونوں ٹیموں کی جانب سے بھرپور تیاری کی گئی ہےجبکہ شائقین بھی دلچسپ میچ دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔

پاک بھارت ٹاکرے سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اور معروف کمنٹیٹر سنجے منجریکر کا کہنا ہے کہ پاکستان کا اسپن پر مبنی بولنگ اٹیک دبئی میں ایشیا کپ کے بڑے مقابلے میں بھارتی بیٹرز کو مشکلات میں ڈال سکتا ہے۔

گرین شرٹس جو روایتی طور پر اپنے ورلڈ کلاس فاسٹ بولرز کے لیے جانے جاتے ہیںنے اس بار متحدہ عرب امارات کی کنڈیشنز سے فائدہ اٹھانے کے لیے اپنی حکمتِ عملی بدلی ہے اور اسپن پر انحصار کرنے والے بولنگ اٹیک کو اپنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت ٹاکراآج دبئی میں ہوگا،ایشیا کپ کی تاریخ میں کس کا پلڑا بھاری ہے؟

یہ حکمتِ عملی اب تک پاکستان کے لیے فائدہ مند ثابت ہوئی ہے کیونکہ انہوں نے حالیہ سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں افغانستان اور ایشیا کپ کے پہلے میچ میں عمان کے خلاف یکطرفہ کامیابیاں حاصل کیں۔

پاکستان کی حالیہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے سنجے منجریکر نے کہا کہ اسپن بولنگ اٹیک بھارت کے مضبوط بیٹنگ آرڈر کے خلاف کارآمد ثابت ہوسکتا ہے۔

سنجے منجریکر نے کہا کہ مجھے پاکستان کا یہ بولنگ کمبی نیشن پسند آیا کیونکہ یہ بھارت بمقابلہ پاکستان ہے اور میرا خیال ہے یہ اٹیک بھارتی بیٹرز کو کچھ مختلف سوچنے پر مجبور کرسکتا ہے۔

البتہ 60 سالہ منجریکر نے پاکستان کی بیٹنگ لائن میں بہتری کی ضرورت پر زور دیا۔

Scroll to Top