ابوظہبی:ایشیا کپ کے پانچویں مقابلے میں سری لنکا نے بنگلا دیش کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
ابو ظہبی کے شیخ زاہد کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلا دیش کے 140 رنز کے ہدف کو لنکن بیٹرز نے 15ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
سری لنکا کے پاتھم نیسانکا نے شاندار ففٹی اسکور کی جبکہ کامل میشارا 46 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، بنگلا دیش کے مہدی حسن نے 2، تنظیم حسن اور مستفیظ الرحمٰن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ، پاک بھارت ٹاکرے سے قبل دبئی پولیس کا انتباہ جاری
اس سے قبل بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنائے، ٹاپ آرڈر کے جلدی آؤٹ ہونے کے بعد لوئر مڈل آرڈر نے سری لنکن باؤلرز کا جم کر مقابلہ کیا۔
جاکر علی 41 اور شمیم حسین 42 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، دونوں کی پارٹنر شپ کے باعث بنگلا دیشی ٹیم مجموعے کو 139 تک پہنچانے میں کامیاب رہی۔
سری لنکا کے اسپنر وانندو ہسارنگا نے 2 وکٹیں اپنے نام کیں جب کہ دشمانتا چمیرا اور نوان توشارا کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔