ڈی جی آئی ایس پی آر کا فاسٹ یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ

(کشمیر ڈیجیٹل)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے فاسٹ یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں طلبہ اور اساتذہ کے ساتھ ایک خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا۔

نشست کے دوران اساتذہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے معلوماتی سیشنز وقت کی اہم ضرورت ہیں اور ان کے تسلسل کو برقرار رکھا جانا چاہئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر بغیر تحقیق معلومات پوسٹ کرنا ایک غیر ذمہ دارانہ روش ہے۔

طلبہ نے گفتگو میں کہا کہ وطن عزیز میں استحکام صرف پاک فوج کی نہیں بلکہ تمام اداروں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان میں دہشتگردی جیسے چیلنج سے نمٹنے کے لیے تمام اداروں کو یک جان ہو کر کام کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کے مختلف حصوں میں بارش کا نیا اسپیل برسنے کو تیار

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے نشست کے دوران طلبہ اور اساتذہ کے ساتھ حالات حاضرہ پر تفصیلی گفتگو کی اور ان کے سوالات کے مدلل جواب دیے۔

Scroll to Top