ایشیا کپ 2005 :پاکستان نے عمان کو بھاری مارجن سے شکست دیدی

دبئی(کشمیر ڈیجیٹل) ایشیا کپ 2005 پاکستان نے عمان کو بھاری مارجن سے شکست دیدی ۔ عمان کی جانب سے حماد مرزا نے سب سے زیادہ 27رنز بنائے ۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کا فاتحانہ آغاز، قومی ٹیم نے عمان کرکٹ ٹیم کو 93 رنز سے شکست دیدی

پاکستان نے ایشیاء کپ کے چوتھے میچ میں عمان کو 93 رنز سے شکست دیتے ہوئے فاتحانہ آغاز کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے دیئے گئے 161 رنز کے ہدف کے تعاقب میں عمان کی پوری ٹیم16.4 اوورز میں 67 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی جس میں حماد مرزا 27 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ عامر کلیم نے 13 رنز کی اننگ کھیلی ان کے علاوہ کوئی اور کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہیں ہو سکا ۔

پاکستان کی جانب سے سفیان مقیم ، فہیم اشرف اور صائم ایوب نے 2 ، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی، ابرار اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے جس میں محمد حارث 66 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ اوپننگ پر آنے والے صاحبزادہ فرحان 29 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے ، کپتان سلمان آغاز صفر کے ساتھ ہی پولین لوٹ گئے ،صائم ایوب بھی کوئی سکور بنانے میں کامیاب نہیں ہوئے ۔محمد نواز نے 19 اور فخر زمان نے 23 اور فہیم 8 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔

قومی ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے کہا کہ پچھلے دو تین ماہ سے اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں، قومی ٹیم میں 3 اسپنرز شامل ہیں ۔

قومی ٹیم میں صائم ایوب، فخرزمان، صاحبزادہ فرحان ، حسن نواز، محمد حارث، محمد نواز، فہیم اشرف ، شاہین آفریدی، سفیان مقیم اور ابراراحمد ٹیم میں شامل ہیں۔

پاکستان آج عمان کے خلاف ایشیاء کپ میں اپنا پہلا میچ کھیلنے جارہاہے جبکہ پاکستان کا دوسرا میچ 14 ستمبر کو بھارت کے خلاف شیڈول ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ 2025: پاکستان نےعمان کو 161 رنز کا ہدف دیدیا

Scroll to Top