کراچی (کشمیر ڈیجیٹل)عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 27 ڈالر مہنگا ہوکر 3645 ڈالر کا ہوگیا۔عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں ایک دن کے وقفے کے بعد سونا پھر مہنگا ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2500 روپے کا اضافہ ہوا
جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3لاکھ 86 ہزار 500 روپے ہوگئی ۔10گرام سونےکی قیمت 2143 روپےبڑھ کر 331361 روپےہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 27 ڈالر مہنگا ہوکر 3645 ڈالر کا ہوگیا۔پرسوں 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت 388100 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچی تھی
مزید یہ بھی پڑھیں:ذخیرہ اندوزوں کیخلاف شکنجہ سخت، گندم کی قیمت 800 روپے فی من کمی