ایشیا کپ: پاکستان کا عمان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

یواے ای (کشمیر ڈیجیٹل)ایشیاکپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 2025 کے چوتھے میچ میں پاکستان نے عمان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

دبئی میں کھیلے جارہے گروپ اے کے میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے عمان کےخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کو ترجیح دی ہے۔

عمان کے خلاف میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، محمد حارث ، فخر زمان، سلمان علی آغا (کپتان)، حسن نواز، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم اور ابرار احمد شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور عمان ایونٹ میں اپنا پہلا میچ کھیل رہے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ، پاکستانی ٹیم آج عمان کیخلاف پہلا میچ کھیلے گی

Scroll to Top