حسنین کاظمی

اشتعال انگیز بیانات نقصان دہ ، آزاد کشمیر میں امن قائم رکھنا ضروری ہے : حسنین کاظمی

جہلم ویلی (کشمیر ڈیجیٹل نیوز)ممبر ضلع کونسل سید حسنین کاظمی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ طاقت کاسرچشمہ اللہ کی ذات اور پھر مخلوق خدا،اشتعال انگیز بیانات کسی بھی فریق کے حق میں بہتر نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی اور حکومت اپنی مذا کراتی کمیٹیوں کو فعال کریں جو اس سے پہلے مذا کراتی عمل کا حصہ تھیں یہ ریاست کسی بھی حادثہ کی متحمل نہیں ہو سکتی ۔

صدر پاکستان آصف علی زرداری ، وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف، چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیرعوامی ایکشن کمیٹی اور حکومت آزاد کشمیر کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کریں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:فارورڈ کہوٹہ : زمین کی بیٹی صنفِ آہن کے تحت شجرکاری تقریب، طالبات میں پودے تقسیم

ان کا مزید کہنا تھا کہ آزاد جموں و کشمیر میں کسی قسم کا انتشار نہ پھیلنے دیا جائے تاکہ ہمارا ازلی دشمن بھارت اس بد امنی کا فائدہ نہ اٹھا سکے ۔

Scroll to Top