(کشمیر ڈیجیٹل)ٹويوٹا سوسائٹی موٹرز نے پاکستان میں ٹویوٹا کرولا کراس کی تمام ویریئنٹس پر بڑی رعایت کا اعلان کر دیا ہے، جس کے بعد صارفین کو 6 لاکھ 14 ہزار روپے تک کی بچت ممکن ہو سکے گی۔
کمپنی کے مطابق یہ فیصلہ مارکیٹ میں مانگ بڑھانے کے لیے کیا گیا ہے۔ کرولا کراس ہائبرڈ اور پیٹرول ماڈلز ملک بھر میں سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے ایس یو وی شمار ہوتے ہیں جو کارکردگی، فیول اکانومی اور آرام دہ سفر کا امتزاج پیش کرتے ہیں۔
نئی قیمتوں کے مطابق کرولا کراس 1.8 ایل ہائبرڈ ایکس کی قیمت 94 لاکھ 69 ہزار روپے سے کم ہو کر 89 لاکھ 55 ہزار روپے کر دی گئی ہے، جب کہ عام ہائبرڈ ویریئنٹ اب 90 لاکھ 19 ہزار کے بجائے 85 لاکھ 55 ہزار میں دستیاب ہوگا۔ اسی طرح 1.8 ایل پیٹرول ایکس ماڈل کی قیمت 85 لاکھ 19 ہزار سے گھٹا کر 79 لاکھ 55 ہزار، اور پیٹرول ویریئنٹ 78 لاکھ 69 ہزار سے کم ہو کر 72 لاکھ 55 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔
کرولا کراس جدید حفاظتی فیچرز جیسے ایئر بیگز، اے بی ایس، وہیکل اسٹیبلٹی کنٹرول اور ہل اسٹارٹ اسسٹ کے ساتھ آتی ہے۔ گاڑی میں آرام دہ کیبن، پریمیم سیٹیں اور فیملی کے لیے کشادہ ڈِگی بھی شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایپل کے پرانے ماڈلز کی قیمتیں کم، نئے آئی فون 17 سیریز متعارف
ٹویوٹا سوسائٹی موٹرز نے بتایا کہ رعایتی قیمتوں پر گاڑیوں کی بکنگ شروع کر دی گئی ہے۔ مزید معلومات کے لیے
contact 111-786-118 or 0346-8222393




