فوڈ آفیسر

میرپور: فوڈ سیفٹی آفیسر نے ہوٹل انتظامیہ اور دکانداروں کو سخت وارننگ دیدی

میرپور (کشمیر ڈیجیٹل )اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسر آصف ریاض نے پرانی چونگی اور ہال روڈ کے مختلف ہوٹلز اور کھانے پینے کی دکانوں کا دورہ کیا اور صفائی، صحت و ہیلتھ ایس او پیز پر عمل درآمد کی سخت نگرانی کی ۔

کوئٹہ ہوٹل سمیت دیگر کاروباری مراکز میں خلاف ورزی پا ئے جانے پر انتظامیہ کو وارننگ دی گئی اور ہدایت کی گئی کہ آئندہ معیاری اور محفوظ خوراک فراہم کرنے میں غفلت تا کوتاہی نہ برتی جا ئے ورنہ سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

اس موقع پر آصف ریاض نے پرانی چونگی میں کوئٹہ ہوٹل کا معائنہ کیا جہاں صفائی ستھرائی اور ہیلتھ ایس او پیز کی خلاف ورزی دیکھنے میں آئی۔ انہوں نے ہوٹل انتظامیہ کو سخت وارننگ دیتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ صحت، صفائی اور کھانے پینے کی اشیاء کے معیار کو ہر صورت برقرار رکھیں ۔

اسسٹنٹ آفیسر نے واضح کیا کہ آئندہ اگر ہیلتھ ایس او پیز کی خلاف ورزی پائی گئی تو بھاری جرمانے اور قانونی کارروائی کی جائے گی۔اسی طرح، ہال روڈ اور پرانی چونگی کے دیگر فوڈ اسٹالز اور دکانوں کی بھی پڑتال کی گئی اور مالکان کو ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی ہدایت دی گئی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد : ایمز ہسپتال میں مریضہ پر نرس کا تشدد ، شہریوں کا سخت ردعمل

آصف ریاض نے کہا کہ فی الحال تمام کاروباری مراکز کو وارننگ دی گئی ہے، لیکن اگر آئندہ خلاف ورزی کی گئی تو نہ صرف جرمانے بلکہ گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جائیں گی۔انہوں نے زور دیا کہ فوڈ اتھارٹی کسی بھی صورت عوام کو معیاری اور محفوظ خوراک فراہم نہ کرنے والوں کو رعایت نہیں دے سکتی ۔

اس دوران کاروباری مراکز کو بھی کہا گیا کہ وہ خود روزانہ کی بنیاد پر ہیلتھ ایس او پیز کی پڑتال کریں تاکہ صارفین کو محفوظ اور معیار کے مطابق خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے ۔

Scroll to Top