سرکاری ملازمین

آزادکشمیر میں سرکاری ملازمین کے لیےحکومت نے بڑا اعلان کر دیا

مظفرآباد( کشمیر ڈیجیٹل) ترجمان آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر نے واضح کیا ہے کہ آزادحکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں و پنشن کو پنجاب اور وفاق کی طرز پر بڑھایاہے- یکم ستمبر 2023کو سرکاری ملازمین تنخواہیں اضافہ کے ساتھ وصول کریں گے جس میں ماہ جولائی اور اگست کے بقایا جات بھی شامل ہوں گے ۔

 حکومتی ترجمان نے کہاکہ کچھ عناصر کی جانب سے یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ حکومت آزادکشمیر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کررہی جو کہ سراسرغط اور حقائق کے منافی ہے ۔

حکومت آزادکشمیر کے سینئر موسٹ وزیرکرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور نے وزراء کرام کے ہمراہ 27جولائی کو جموں وکشمیر ہاؤس اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں حکومت آزادکشمیر کی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کردیا تھا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سرکاری ملازمین کیلئے رہائشی منصوبہ ، حکومت نے بڑی خوشخبری سنادی

انہوں نے مزید کہاکہ آزادکشمیر حکومت نے وفاق اور پنجاب کی طرز پر گریڈ1 سے 16 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد، گریڈ 17 سے22 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد جبکہ پنشنرز کی پنشن میں 17.50 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے جس پر عملدرآمد یکم ستمبر2023ء سے ہوگا ۔

جملہ سرکاری ملازمین اور پنشنرزجولائی اور اگست کے اضافے کے ساتھ تنخواہیں اور پنشن وصول کریں گے ۔

Scroll to Top