ایشیا کپ کی فاتح ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟تفصیلات سامنے آگئیں

ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز آج 9 ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں ہونے جا رہا ہے، شائقین ایونٹ میں سنسنی خیز مقابلے کیلئے پر امید ہیں۔

ایشیاکپ 2025 میں 8 ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ بھارت ایونٹ میں ٹائٹل کا دفاع کرے گا۔یہ ٹورنامنٹ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔

ایشیا کپ کے گروپ اے میں پاکستان، بھارت، اومان اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں سری لنکا، بنگلادیش، افغانستان اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں شامل ہیں۔

شائقین نہ صرف ایونٹ میں دلچسپ اور سنسنی خیز میچ دیکھنے کیلئے بے تاب ہیں بلکہ وہ ایشیا کپ 2025 کی انعامی رقم کے بارے میں بھی تجسس رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ سب سے زیادہ کس ملک نے جیتا؟ پاکستان کتنی بار فاتح رہا؟

رپورٹس کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل نے ابھی تک ٹورنامنٹ کی انعامی رقم کا باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے۔البتہ بھارتی میڈیا کی جانب سے ایونٹ کی انعامی رقم کے حوالے سے تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیا کپ 2025 کی فاتح ٹیم کو تقریباً 3 لاکھ امریکی ڈالر (ساڑھے8 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) رقم ملے گی جبکہ رنرز اپ کو تقریباً ڈیڑھ لاکھ امریکی ڈالر ( 4 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) دئیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ سے قبل پاک بھارت کرکٹرز میں تناؤ نمایاں

Scroll to Top