لاہور(کشمیر ڈیجیٹل) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ایک روزہ بین الاقوامی میچز پر مشتمل سیریز کا باضابطہ شیڈول جاری کردیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز رواں سال نومبر میں کھیلی جائے گی، جس کا باضابطہ شیڈول جاری کر دیا۔
پی سی بی کے مطابق سری لنکن ٹیم 11 سے 15 نومبر کے دوران راولپنڈی کا دورہ کرے گی، جہاں تینوں میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوں گے۔
یہ سیریز اس لحاظ سے بھی اہمیت رکھتی ہے کہ سری لنکن ٹیم 6 سال بعد پہلی مرتبہ پاکستان میں ون ڈے کرکٹ کھیلنے آ رہی ہے۔
اس سے قبل 2019 میں بھی سری لنکن ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا تھا، جس میں 3 میچز کی سیریز پاکستان نے 0-2 سے اپنے نام کی تھی۔ اس سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا، جبکہ بقیہ 2 میچز میں سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی تھی۔
تازہ ترین شیڈول کے مطابق یہ سیریز آئی سی سی ورلڈ کپ 2027 کی تیاریوں کے سلسلے میں ایک اہم مرحلہ تصور کی جا رہی ہے۔ دونوں ٹیمیں اس موقع کو نوجوان کھلاڑیوں کو آزمانے اور اپنی ٹیم کے کمبی نیشن کو بہتر بنانے کے لیے استعمال کریں گی۔
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا اعلان,پاکستان اور سری لنکا کے تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز راولپنڈی میں ہوں گے۔سیریز 11 سے 15 نومبر تک کھیلی جائے گی۔ سری لنکا 2019 کے بعد پہلی بار پاکستان میں ون ڈے سیریز کھیلے گا۔#PakistanCricket #PakvsSL pic.twitter.com/VKdliQO1eQ
— Qadir Khawaja (@iamqadirkhawaja) September 8, 2025
شائقین کرکٹ اس تاریخی موقع کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں، کیونکہ یہ سیریز نہ صرف دو ایشیائی حریفوں کے درمیان دلچسپ مقابلے لے کر آئے گی بلکہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کو مزید تقویت بھی دے گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر: چار پولیس اہلکاروں کی معطلی کیخلاف عوام سڑکوں پرآگئی،کوہالہ روڈ بند