ملک بھر میں صرف تین ہفتوں میں آٹے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ!

(کشمیر ڈیجیٹل)ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ جاری ہے اور صرف تین ہفتوں کے دوران 20 کلو آٹے کا تھیلا ایک ہزار 50 روپے تک مہنگا ہو گیا ہے۔

ادارہ شماریات کی 5 ستمبر تک کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں شدید بارشوں اور سیلاب کے اثرات کے بعد آٹے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی زیادہ سے زیادہ قیمت 2500 روپے تک پہنچ چکی ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق بنوں میں آٹے کا 20 کلو تھیلا سب سے زیادہ یعنی 1050 روپے مہنگا ہوا۔ پشاور اور لاڑکانہ میں 900 روپے، سکھر میں 840 روپے، لاہور میں 830 روپے، ملتان میں 826 روپے، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں 817 روپے، اسلام آباد میں 800 روپے جبکہ راولپنڈی اور کوئٹہ میں 740 روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں شدید بارشوں کا الرٹ جاری، کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

اسی طرح بہاولپور میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت تین ہفتوں میں 866 روپے 67 پیسے بڑھ گئی۔

Scroll to Top