شکست دیدی

افغانستان کو شکست ، پاکستان نے تین ملکی ٹی 20سیریز کا فائنل معرکہ مار لیا

شارجہ (کشمیر ڈیجیٹل ) سہ ملکی سیریز کے فائنل معرکے میں گرین شرٹس نے نے شاندار گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے افغانستان کو 75 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دیدی ۔

تفصیلات کے مطابق شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے فائنل مقابلے میں قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تاہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنائے ۔

پاکستان کی طرف سے اننگز کا آغاز صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے کیا جو سود مند ثابت نہ ہوسکا اور اوپنر بلے باز صاحبزادہ فرحان بغیر کوئی سکور کئے پویلین لوٹ گئے جبکہ صائم ایوب 17 رنز بناکر آؤٹ ہو ئے۔

شاہینوں کی تیسری وکٹ 51 کے مجموعی سکور پر گری جب فخر زمان 27 رنز بناکر چلتے بنے، حسن نواز 15 ، محمد حارث 2 ، سلمان علی آغا 24، محمد نواز 25 اور فہیم اشرف 15 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے ۔

متحدہ عرب امارات میں کھیلی جا رہی سیریز میں دونوں ٹیموں کے درمیان دو میچز کھیلے گئے جن میں سے ایک میں پاکستان اور ایک میں افغانستان فاتح رہا جبکہ میزبان متحدہ عرب امارات کی ٹیم چاروں میچ میں شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی ۔

Scroll to Top