مظفراباد/ نیلم (کشمیر ڈیجیٹل )آزاد کشمیر کے وزیر ٹرانسپورٹ جاوید بٹ نے اپر نیلم سے پیپلزپارٹی کے امیدوار کی جیت کے دعوے کیساتھ ساتھ اپنے اوپر لگنےوالے الزامات کا دفاع کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ میں پکا کشمیری ہوں ۔
تفصیلات کے مطابق انہو ں نے کہا کہ عوام نے ہمیشہ ترقی، خدمت اور کشمیری شناخت کے بیانیے کو ترجیح دی ہے، میں پکا کشمیری ہوں اور کسی بھی بے بنیاد پروپیگنڈے سے نہیں گھبرا تا۔ شاہ غلام قادر سن لو بجٹ کے پیسے کہاں خرچ ہوئے؟
جاوید بٹ نے کہا کہ اپر نیلم کے عوام نے جس جوش و خروش کے ساتھ انتخابی مہم میں حصہ لیا، اس سے واضح ہے کہ اس مرتبہ پیپلز پارٹی کے امیدوار کو فیصلہ کن کامیابی حاصل ہوگی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مہاجرین کی سیٹیں نہیں تو25لاکھ آبادی کیلئے ایک کمشنر ہی کافی ہے، جاوید بٹ
ان کا کہنا تھا کہ عوامی مینڈیٹ کا احترام سب پر لازم ہے اور جو جماعتیں الزامات اور پروپیگنڈے پر سیاست کر رہی ہیں، انہیں مایوسی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا ۔
انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت ہی میرا مشن ہے ۔ جاوید بٹ نے مزید کہا کہ مخالفین کی منفی مہم کا جواب عوامی خدمت اور عملی کارکردگی سے دیا جائے گا ۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ پیپلز پارٹی اس بار اپر نیلم سے نمایاں برتری حاصل کر کے یہ ثابت کرے گی کہ عوام اب جھوٹے وعدوں اور نعروں کے بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں ۔




