صوابی میں لڑکی بن کر ٹک ٹاک بنانے والا نوجوان گرفتار

(کشمیر ڈیجیٹل) خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں لڑکی کا روپ دھار کر سوشل میڈیا پر ویڈیوز بنانے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

ضلعی پولیس کے ترجمان کے مطابق عبدالمغیز نامی ٹک ٹوکر لڑکیوں کا لباس پہن کر ٹک ٹاک پر مختلف پوز میں ویڈیوز بنا کر شیئر کر رہا تھا، جس پر شہریوں میں شدید ناراضگی پائی گئی۔

ترجمان نے بتایا کہ چوکی بام خیل کے انچارج امیر خان نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔ گرفتاری کے بعد عبدالمغیز نے اعتراف جرم کرتے ہوئے آئندہ ایسی غیر اخلاقی سرگرمیوں سے باز رہنے کا وعدہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: وارث خان اسٹیشن پر میٹرو بس بند، مسافروں کو دروازہ توڑ کر جان بچانی پڑی!

Scroll to Top