رواں سال کا دوسرا مکمل چاند گرہن آج رات دیکھا جا سکے گا اور پاکستان میں بھی اس کا مشاہدہ ممکن ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات 8بج کر 28منٹ پر چاند کی روشنی مد ھم ہونا شروع ہو جائے گی جبکہ جزوی چاند گرہن 09:27 بجے آغاز کرے گا ۔
مکمل چاند گرہن 10:31 بجے شروع ہوگا اور 11:12 بجے اپنے عروج پر پہنچے گا۔ چاند گرہن رات 01:55 بجے مکمل طور پر ختم ہو جائے گا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں 7 اور 8 ستمبر کی درمیانی شب چاند گرہن دیکھا جاسکے گا، محکمہ موسمیات
اس کے علاوہ، 21 اور 22 ستمبر کو سال کا دوسرا اور آخری جزوی سورج گرہن ہوگا، تاہم یہ پاکستان سے نظر نہیں آئے گا ۔



