سری لنکا،مسافر بس ایک ہزار فٹ بلندی سے کھائی میں گر گئی، بچوں سمیت 15 افراد ہلاک

کولمبو(کشمیرڈیجیٹل)مسافر بس تقریباً ایک ہزار فٹ گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں پانچ بچے بھی شامل ہیں۔

اسکائی نیوز کے مطابق پولیس زرائع نے بتایا کہ حادثہ جمعرات کی رات مشرقی علاقے ’ویلاوایا‘ میں پیش آیا، جو دارالحکومت کولمبو سے تقریباً 280 کلومیٹر دور ہے۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ حادثہ تیز رفاتاری کے باعث پیش آیا۔

ڈرائیور کے کنٹرول کھونے کے بعد بس پہلے ایک اور گاڑی اور سڑک کے حفاظتی جنگلے سے ٹکرائی، پھر گہری کھائی میں جا گری۔

AAJ News Whatsapp

مقامی ٹی وی چینلز پر تباہ حال بس کو کھائی کے نیچے دیکھا جاسکتا ہے، جہاں فوجی جوانوں، پولیس اور مقامی رضاکاروں نے رات بھر امدادی کارروائیاں جاری رکھیں۔

سری لنکا کی گھومتی اور تنگ سڑکیں دنیا کی خطرناک ترین سڑکوں میں شمار ہوتی ہیں۔ تقریباً 2 کروڑ 20 لاکھ آبادی والے اس ملک میں ہر سال اوسطاً 3 ہزار اموات ریکارڈ پر ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:

Scroll to Top