موسلادھاربارشیں،آزادکشمیر ،مری میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ،سیاحوں کو انتباہ جاری

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)کشمیر اور گلگت بلتستان میں6(شام) سے8 ستمبر کے دوران وادی نیلم، مظفرآباد، راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھانوتی، کوٹلی، بھمبر اورمیرپورمیں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقا مات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔خیبر

محکمہ موسمیات کے مطابق پختونخوا میں7 سے 9 ستمبر کے دوران دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند، صوابی، پشاور، مردان، کوہاٹ اور کرم میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے متنبہ کیا ہے کہ پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مزید بارشوں سے صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔ 7 سے 9 ستمبر کے دوران ڈیرہ غازی خان اور اس سے ملحقہ بلوچستان کے مشرقی اور جنوبی علاقوں کے مقامی / برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

اس دوران بالائی خیبرپختونخوا، مری، گلیات اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہو سکتی ہے۔شدید بارشوں /آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر ہونے ، کمزور انفرا سٹرکچر کو نقصان کا اندیشہ بھی ہے ۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مسافروں اور سیاح حضرات سفر کے دوران زیادہ محتاط رہیں اور موسمی حالات کے مطابق اپنے سفر کا انتظام کریں اور بارشوں کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے موسم کے بارے میں آگاہی حاصل کریں۔

مزید برآں تمام متعلقہ اداروں کو ”الرٹ“ رہنے اور کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سمندری طوفان’’پیپاہ‘‘جاپان کے مغربی ساحل سے ٹکرا گیا،شدید بارشوں کا انتباہ جاری

Scroll to Top