مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) ضلعی انتظامیہ مظفرآباد کی جانب سے گیس سلنڈرز کے انراخ فکس کئے گئے جس باعث گیس ایسوسی ایشن از خود ہی تین روزہ ہڑتال پر چلی گئی۔
گیس ڈیلرز نے ہڑتال کو ختم کیا اور عوام پر مزید مہنگائی بم گرا دیا ،جس پر انتظامی افسر حماد بشیر نے ہمراہ نفری شہر بھر میں کریک ڈاؤن کیا ۔اس دوران گھڑی پن ڈومیل چھتر گوجرہ بیلا نورشاہ میں پانچ گیس ڈیلرز کو گرفتار کرتے ہوئے ددکانیں سیل کردیں۔
ضلعی انتظامیہ کی کاروائی کے بعد گیس ڈیلرز نے ایک بار پھر اپنی دکانیں بند کر دیں۔ انتظامیہ کا موقف ہے کہ عوام کے جائز حقوق کی پاسداری کے لیے اس طرح کی کاروائیاں مزید بھی جاری رہیں گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:یو اے ای کا 10 سالہ بلیو ریزیڈنسی ویزے کا اعلان