گندم کی قیمت 3ہزار روپے فی من مقرر،نوٹیفکیشن جاری

لاہور ( کشمیر دیجیٹل) ِصوبائی حکومت نے پنجاب بھر میں گندم کی خریداری کیلئے قیمت 3 ہزار روپے فی من مقرر کر دی گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر فوڈ ڈائریکٹوریٹ نے گندم کی قیمت کانیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

صوبائی ترجمان پرائس کنٹرول کے مطابق عام مارکیٹ میں گندم خریداری سے نرخوں میں مصنوعی اضافہ کیا جا رہا تھا، سستے داموں خریدی گئی گندم کو بھاری منافع کے عوض ناجائز ذخیرہ کی اجازت نہیں د ے سکتے۔

روٹی اور آٹے کی قیمت کا تعین:

محکمہ خوراک پنجاب نے روٹی اور آٹے کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیاہے ، جس کے مطابق صوبہ بھر میں 100 گرام روٹی 14 روپے سے زائد فروخت کرنے پر کارروائی عمل میں لائی جا ئے گی ۔

10 کلوگرام آٹے کا تھیلا 905 روپے تک فروخت کیا جاسکےگا، 20 کلو گرام آٹے کا تھیلہ 1810 روپے تک فروخت کیا جاسکے گا۔ آٹا تھیلوں پر مکمل لیبلنگ درج کرنا لازم ہو گا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:25000 کے پرائز بانڈز رکھنے والے صارفین کیلئے اہم خبر

Scroll to Top