مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل)چوکی پولیس کوہالہ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے سات ملزمان سے شراب، ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ چھتر کلاس محسن علی اعوان کی نگرانی میں چوکی آفیسر کوہالہ شفقت نقوی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ظہیر احمد، رفیق عالم، راجہ نسیم، تجمل حسین،عامر عباسی، اظہر،محسن عباسی سے دورانِ چیکنگ و پڑتال گاڑی سے شراب اور اسلحہ ناجائز برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:چوکی پولیس کوہالہ کی بڑی کارروائی : 5سماج دشمن عناصر پابند سلاسل کر دئیے
ملزمان کے خلاف امتناع منشیات و آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ۔




