عالمی فیشن انڈسٹری کے عظیم ڈیزائنر اور ہالی ووڈ اسٹارز کے پسندیدہ تخلیق کار جارجیو ارمانی 91 برس کی عمر میں چل بسے ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزجارجیو ارمانی کے انتقال کی تصدیق ان کی کمپنی نے کی ، کمپنی بیان کے مطابق وہ کئی ماہ سے علیل تھے اور پہلی بار میلان فیشن ویک کے شو میں حاضر نہیں ہو سکے تھے ۔
ان کی قائم کردہ کمپنی نے کا کہنا ہے جارجیو ارمانی کے ملازمین اور خاندان نے عزم کیا ہے کہ وہ ان کے خواب کو پورا کرین گے اور کمپنی کو ان کی یاد کے ساتھ آگے بڑھائیں گے ۔
انہوں نے اٹلی کو فیشن کی دنیا میں نئی پہچان دی اور ان کا بنایا ہوا برانڈ دنیا بھر میں مقبول ہوا، مرحوم اپنی کمپنی کے واحد مالک رہے اور 50 برس تک اسے آزادی کے ساتھ چلایا اور اپنی کمپنی کو تقریباً 2.3 ارب یورو کی سالانہ آمدنی تک پہنچایا ۔
ارمانی کو کنگ جارجیو بھی کہا جاتا تھا، وہ اپنے ڈیزائن، بزنس اور فیشن شو کے ہر پہلو پر ذاتی طور پر نظر رکھتے تھے، ان کے سادہ اور باوقار اسٹائل سے خواتین بے حد متاثر ہوئیں، جس کے باعث 1970 اور 1980 کی دہائی میں انہیں ایک فیشن آئیکون بنا دیا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کینیڈا میں سٹوڈنٹ ویزا کا حصول مشکل بنا دیا گیا،60 فیصد درخواستیں مسترد
کار جارجیو کی وفات پر جولیا رابرٹس سمیت کئی ہالی ووڈ اسٹارز نے افسوس کا اظہار کیا ، اداکارہ جولیا رابرٹس نے انسٹاگرام پر ارمانی کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، وہ ایک سچے دوست، ایک لیجنڈ تھے ۔
میلان میں ہفتہ اور اتوار کو ان کے آخری دیدار کے لیے ایک ہال اوپن کیا جائے گا، جہاں مداح انہیں خراجِ عقیدت پیش کریں گے جبکہ پیر کو ان کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی ۔




