ترک صدر

فلسطین پر خاموش نہیں رہیں گے : ترک صدر کا دو ٹوک اعلان

انقرہ( کشمیر ڈیجیٹل) تر کیہ کے صدر رجب طیب اردگان نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو دنیا کا ظالم ترین انسان قرار دے دیا ۔

تفصیلات کے مطابق ترک صدر نے انقرہ میں عید میلادالنبیﷺ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ فلسطین میں نیتن یاہوکے ظلم پر خاموش نہیں ر ہین گے۔

انہون نے کہا کہ مسلمان ہونے کے ناطے سے ہم فلسطین کی تکالیف پر خاموش تماشائی بن کر نہیں بیٹھ سکتے ، ہمارا آدھا دل ترکی ہین ہے باقی غزہ ، فلسطین ، یمن ، سوڈان اور افغانستان میں ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیر اعظم پاکستان اور ان کے وفد کا شکریہ،خدا ہمارے اتحاد بھائی چارے او ریکجہتی کودائمی بنائے ، ترک صدر

طیب اردگان کا مزید کہنا تھا کہ اسلامی دنیا کے زخم مسلسل لہو لہو ہیں ، تمام مسلمانوں کو ایک جسم کا حصہ سمجھتے ہیں ، نااُمید نہیں اور نہ ہوں گے ، ظلم و ناانصافی کے باوجود مایوسی کے آگے نہ پہلے کبھی جھکے اور نہ ہی آئندہ جھکیں گے۔

Scroll to Top