پشاور(کشمیر ڈیجیٹل) پولیس نے ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والے 5 ٹک ٹاکرز کو مردان سے گرفتار کرلیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق وفاقی اداروں نے کے پی پولیس سے رابطہ کر کے سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی ویڈیوز پوسٹ کرنے والے ٹک ٹاک اور فیس بک اکاؤنٹس کیخلاف مشترکہ کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے کریک ڈاؤن شروع کردیا۔
کارروائی کے دوران کے پی پولیس نے مختلف غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والے 5 ٹک ٹاکرز کو گرفتار کرلیا ۔ تھانہ چمکنی نے بھی غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والے ٹک ٹاکرز کو گرفتار کیا۔
واضح رہے کہ ان دنوں سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز بالخصوص ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی ویڈیوز میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:صارفین کیلئے بڑی خوشخبری،نیا نوکیا ’ایکس 200‘ الٹرا اسمارٹ فون لانچ، قیمت بھی سامنے آگئی