سماہنی :ظالم شوہر کا بیوی پر تشدد، سر کے بال مونڈ دئیے، شیر خوار بچی بھی چھین لی،ملزم گرفتار

بھمبر، سماہنی (کشمیر ڈیجیٹل )ظالم شوہر کا بیوی پر تشدد، سر کے بال مونڈ دئیے، 15 دن کی شیر خوار بچی بھی چھین لی، لڑکی کا والد پولیس تھانہ سماہنی پہنچ گیا

کئی گھنٹوں کی تاخیر سے FIR درج کر لی گئی، سب ڈویژن سماہنی کی یونین کونسل ڈب سندوعہ میں بیوی پر تشدد کا ظالمانہ واقعہ، شبیر عرف مکھو نے اپنی بیوی کا سر مونڈ کر چھریوں سے زخمی کر دیا جبکہ 15 دن کی معصوم بیٹی بھی چھین لی

عورت کا والد زخمی بیٹی کو لے کر پولیس تھانہ پہنچ گیا، اور کاروائی کے لئے درخواست دی، میڈیا پر تشدد کی خبر وائرل ہوتے ہی کئی گھنٹوں کی تاخیر سے پولیس نے FIR درج کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا

تاہم معصوم بچی چوبیس گھنٹوں بعد بھی والدہ کے حوالے نہ کی جا سکی، بیوی کے مطابق ملزم عادی نشئی ہے اور اپنی بیوی کو زبردستی بھیک مانگنے، نشہ خریداری پر مجبور کرتا ہے۔۔

تشدد کے واقعات پہلے بھی کرنے کے بعد بیان حلفی پر راضی نامہ کیا گیا، زخمی خاتون بشریٰ بی بی اور اس کے والد اورنگزیب کی اعلی حکام سے انصاف کی اپیل کر دی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:شادی کا جھانسہ دیکر طالبہ درندگی کا نشانہ بنانے والا پرنسپل گرفتار

Scroll to Top