(کشمیر ڈیجیٹل) پاکستان سمیت دنیا کے مختلف خطوں میں 7 اور 8 ستمبر 2025 کی درمیانی رات کو مکمل چاند گرہن دیکھنے کو ملے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق یہ گرہن یورپ، ایشیا، آسٹریلیا، افریقہ، شمالی امریکا کے مغربی حصے، جنوبی امریکا کے مشرقی حصے، بحرالکاہل، بحرِ اٹلانٹک، بحرِ ہند، آرکٹک اور انٹارکٹیکا میں بھی واضح طور پر نظر آئے گا۔
پاکستانی وقت کے مطابق گرہن کا وقت کچھ یوں ہوگا:
- نیم سایہ گرہن کا آغاز: رات 8 بج کر 28 منٹ (7 ستمبر)
- جزوی گرہن کا آغاز: رات 9 بج کر 27 منٹ (7 ستمبر)
- مکمل گرہن کا آغاز: رات 10 بج کر 31 منٹ (7 ستمبر)
- نقطہ عروج (زیادہ سے زیادہ گرہن): رات 11 بج کر 12 منٹ (7 ستمبر)
- مکمل گرہن کا اختتام: رات 11 بج کر 53 منٹ (7 ستمبر)
- جزوی گرہن کا اختتام: رات 12 بج کر 57 منٹ (8 ستمبر)
- نیم سایہ گرہن کا اختتام: رات 1 بج کر 55 منٹ (8 ستمبر)
ماہرین فلکیات کے مطابق یہ ایک شاندار اور مکمل قمری گرہن ہوگا جو پاکستان میں صاف موسم کی صورت میں کھلی آنکھ سے دیکھا جا سکے گا۔
یہ بھی پڑھیں: چین جنگ عظیم دوم فتح کی تقریب، مودی تقریب میں مدعو ہوئے!




