چین جنگ عظیم دوم فتح کی تقریب، مودی کو مدعو نہیں کیا گیا

(کشمیر ڈیجیٹل) چین نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر فتح اور اسے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنے کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر بیجنگ میں عظیم الشان فوجی پریڈ اور تقریب کا انعقاد کیا، جس میں اپنی بھرپور عسکری طاقت کا مظاہرہ کیا گیا۔

تقریب میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سمیت 26 ممالک کے سربراہان شریک ہوئے، جبکہ روس کے صدر ولادیمر پیوٹن، شمالی کوریا کے رہنما کم جانگ ان اور ایران کے صدر پزشکیان بھی شریک شخصیات میں شامل تھے۔ اس موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو تقریب میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی۔

چینی صدر شی جن پنگ نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ دنیا کو آج یہ فیصلہ کرنا ہے کہ انسانیت جنگ کا راستہ اختیار کرے یا امن کا۔ انہوں نے امریکا کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ تاریخ نے ثابت کیا ہے کہ چینی قوم کسی بھی دباؤ یا دھونس جمانے والے سے مرعوب نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: چکار مین بازار میں آگ لگنےسے کروڑوں کا نقصان، ریسکیو ٹیم غائب

صدر شی نے اپنی مسلح افواج کو مخاطب کرتے ہوئے زور دیا کہ وہ ورلڈ کلاس ملٹری قوت بننے کا عمل تیز کریں اور چین کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی استحکام کے تحفظ کے لیے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز لبریشن آرمی ہمیشہ وہیرو افواج رہیں گی جن پر چینی عوام اور کمیونسٹ پارٹی کا مکمل اعتماد ہے۔

Scroll to Top