(کشمیر ڈیجیٹل) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی صدر کو طنزیہ پیغام دیتے ہوئے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کے لیے اپنی نیک خواہشات بھیجنے کا کہا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ٹرمپ نے لکھا کہ چین کو چاہیے کہ وہ بیرونی حملہ آور کے خلاف امریکی مدد کا اعتراف کرے۔
انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چین اور روس کی شمولیت کے باوجود امریکا کے خلاف کسی اتحاد سے انہیں کوئی تشویش نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جگوار لینڈ روور کو سائبر حملے کا سامنا، برطانیہ کے پلانٹس میں پیداوار عارضی طور پر معطل
یوکرین تنازع کے حوالے سے ٹرمپ نے اعتراف کیا کہ وہ روسی صدر سے سخت مایوس ہیں اور اس جنگ میں لوگوں کی زندگیاں بچانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔




