(کشمیر ڈیجیٹل)پاکستان کی تیز ترین خاتون ایتھلیٹ تامین خان انجری کے باعث ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ سے دستبردار ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق تامین خان کو رواں ماہ ٹوکیو میں ہونے والے عالمی مقابلے میں 100 میٹر ریس میں حصہ لینا تھا۔ تاہم تین روز قبل ٹریننگ کے دوران انہیں انجری ہوئی جس کے بعد کرائے گئے ایم آر آئی اسکین کی رپورٹس کی روشنی میں معالجین نے کم از کم دو ہفتے کے آرام کا مشورہ دیا ہے۔
ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان نے ان کے لیے خصوصی طور پر ایونٹ میں انٹری حاصل کی تھی لیکن انجری کے باعث وہ مقابلے میں شریک نہیں ہوسکیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: ویمنز ون ڈے ورلڈکپ ،آئی سی سی نے ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان کردیا
یاد رہے کہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی اب صرف جیولن تھروور ارشد ندیم کریں گے۔




