لاہور(کشمیر ڈیجیٹل) فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے بتایا ہے کہ دریائے سندھ پر تربیلا ڈیم پانی سے بھرگیا، تربیلا ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت ختم ہوگئی۔
فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن نے بتایا کہ سیلابی صورتحال کے بعد دریائے سندھ پر تربیلا ڈیم پانی سے مکمل طور پر بھرگیا ہے اور مزید پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت ختم ہوچکی ہے، تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1550 فٹ ہے۔
ڈیم میں پانی کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن نے مزید بتایا کہ تربیلاڈیم میں اب جتنا پانی آئےگا اتنا ہی خارج کردیا جائےگا۔
فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کا کہنا ہے کہ دریائے چناب میں چنیوٹ کے مقام پر بہاؤ 1 لاکھ 25 ہزار کیوسک ہے جبکہ نچلے درجے کا سیلاب ہے۔
دریائے چناب میں ہیڈ تریموں جھنگ کے مقام پر بہاؤ 5 لاکھ 50 ہزار کیوسک ہے، دریائے چناب میں ہیڈ تریموں کے مقام پر انتہائی خطرناک حد تک اونچے درجے کا سیلاب ہے۔
فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے بتایا کہ دریائے چناب میں ہیڈ بنالہ کے مقام پر بہاؤ 94 ہزار کیوسک ہے، دریائے چناب میں خانکی بیراج پر بہاؤ ایک لاکھ 36ہزار کیوسک ہے، قادرآباد بیراج پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 54 ہزار کیوسک ہے۔
ادارے نے بتایا کہ قادرآباد بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے، دریائے چناب میں خانکی بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب موجود ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:قومی کرکٹر آصف علی کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان