کراچی (کشمیر ڈیجیٹل)آزادکشمیر سمیت ملک بھر کی صرافی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 33ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 480ڈالر کی نئی بلند سطح پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں اضافے کے سبب فی تولہ سونے کی قیمت بھی 3300 روپے کے اضافے سے 3لاکھ 70ہزار 700روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی۔
اسی طرح، فی دس گرام سونے کی قیمت 2829روپے بڑھ کر 3لاکھ 17ہزار 815روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:عدلیہ مہاجرین جموں وکشمیر کے کوٹہ سے متعلق کیس انسانی ہمدردی کے طور پر حل کرے، سردار مختار خان




