بارش

مظفرآباد کے مضافات میں تیز ہواؤں کیساتھ موسلا دار بارش

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل )مظفرآباد کے مضافات میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش نے موسم کو ایک بار پھر غیر مستحکم کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے دارالحکومت کے مختلف مضافاتی علاقوں میں تیز ہوا ؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق یہ غیر معمولی موسم شہر اور گردونواح میں مزید خراب ہو سکتا ہے۔

مقامی شہریوں نے بتایا کہ تیز ہواؤں کی وجہ سے درخت اور بجلی کے کھمبے گرنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے جبکہ سڑکوں پر پانی جمع ہونے کی وجہ سے آمد و رفت بھی متاثر ہو نے کا خدشہ ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے امتحانات شدید بارشوں کے ملتوی، نئی تاریخوں کا اعلان

محکمہ موسمیات نے شہریوں سے احتیاط برتنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Scroll to Top