راولا کوٹ میں اساتذہ کی تربیت، 2017 کا بین الاقوامی تدریسی طریقہ اور جدید تکنیک متعارف

(کشمیر ڈیجیٹل):وزیرِ اعظم کے کشمیر پروگرام کے تحت راولا کوٹ میں اساتذہ کے لیے پہلی تکنیکی ورکشاپ کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس تربیتی پروگرام کا مقصد اساتذہ کو جدید تدریسی طریقوں اور آئی ٹی مہارتوں سے آشنا کرنا ہے تاکہ وہ تعلیمی میدان میں معیاری خدمات فراہم کر سکیں۔

اساتذہ کے مطابق، اس ورکشاپ میں خاص طور پر 2017 میں اپنائے گئے ایک بین الاقوامی تدریسی طریقۂ کار پر دوبارہ تربیت دی جا رہی ہے، جسے دنیا کے جدید تعلیمی رجحانات کے مطابق اختیار کیا گیا تھا۔ اس طریقۂ کار کا بنیادی مقصد quantity کے بجائے quality کو معیار بنانا ہے تاکہ تدریسی عمل زیادہ مؤثر اور طلبہ کی فکری و عملی نشوونما کے مطابق ہو سکے۔

تربیتی ورکشاپ خصوصاً ICT اور modern pedagogical techniques جیسے cascade training، peer training اور cluster-based training پر مرکوز ہے، جو 2017 کے بعد آزاد جموں و کشمیر کی تعلیم پالیسی میں شامل کیے گئے تھے۔ ان طریقوں کے ذریعے اساتذہ کو نہ صرف تدریس کے جدید اصول سکھائے جا رہے ہیں بلکہ انہیں تعلیمی میدان میں عالمی معیار سے ہم آہنگ کرنے کی بھی کوشش کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک چین دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری، ترقی کی نئی منزل مل کر حاصل کریں گے: وزیراعظم شہباز شریف

شرکاء نے بتایا کہ اس ورکشاپ کے ذریعے نہ صرف نئے تدریسی طریقے سیکھنے کا موقع مل رہا ہے بلکہ انہیں مستقبل کے تعلیمی چیلنجز کے لیے تیار کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ ان کے مطابق، یہ تربیت اساتذہ کو اس قابل بنائے گی کہ وہ فیلڈ میں جا کر ان جدید طریقوں کو اپناتے ہوئے طلبہ کو عالمی معیار کی تعلیم فراہم کر سکیں۔

Scroll to Top