اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)پیٹرول 61 پیسے اور ہائی سپیڈز ڈیزل دو روپے 87 پیسے تک سستا کرنے کی تجویز بھیج دی گئی ۔
منظوری کے بعد ایک لیٹر پیٹرول 264.61 روپے سے کم ہوکر 264 روپے کاہوجائے گا،ہائی سپیڈ ڈیزل 2 روپے 87 پیسے تک سستا کرنے کی تجویزدی گئی ،
منظوری کے بعد ایک لیٹر ڈیزل 272.99 روپے سے کم ہوکر 269.86 روپے کا ہوجائے گا۔مٹی کا تیل فی لیٹر 1 روپے 57 پیسے سستا کرنے کی تجویز دی گئی ہے
منظوری کے بعد ایک لیٹر مٹی کا تیل 178.27 روپے سے کم ہوکر 176.70 روپے کا ہوجائے گاجبکہ لائٹ ڈیزل فی لیٹر 2 روپے 61 پیسے تک سستا کرنے کی تجویزدی گئی ہے،
منظوری کے بعد ایک لیٹر لائٹ ڈیزل 162.16 روپے سے کم ہوکر 159.55 روپے کا ہوجائے گا۔
ذرائع کے مطابق ایک لیٹر پیٹرول پر حکومت لیوی اور کلائمیٹ سپورٹ لیوی کی مد میں 80.52 روپےجبکہ ایک لیٹر ڈیزل پر لیوری اور سپورٹ لیوی کی مد میں 79.51 روپے وصول کررہی ہے۔
منظوری کے بعد یکم ستمبر 2025 سے نئی قیمتوں پر عملدرآمد ہوگااور اگلے 15 روز تک نئی قیمتوں کااطلاق ہو گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیرحکومت کا مالیاتی بلیک ہول جہاں پیسہ آتا ہےمگر زمین پر نظر نہیں آتا




