(کشمیر ڈیجیٹل):مقبوضہ کشمیر میں شدید بارشوں نے 50 سالہ ریکارڈ توڑ دیا اور وادی میں تباہی مچا دی۔ انتظامیہ کے مطابق 360 ملی میٹر بارش کے باعث دریاؤں کے بند ٹوٹ گئے، متعدد پل اور سڑکیں بہہ گئیں۔
وادی میں موبائل انٹرنیٹ، براڈبینڈ اور ٹیلی فون سروس مکمل طور پر معطل ہو چکی ہے۔ بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں اب تک 30 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، جبکہ جموں اور ڈوڈا میں ہلاکتوں کی تعداد 37 تک پہنچ گئی ہے۔
دریائے جہلم میں پانی کی سطح خطرناک حد سے اوپر پہنچ گئی ہے۔ حکام نے پیشگی اطلاع دیتے ہوئے کہا ہے کہ بارشیں مزید جاری رہنے کا امکان ہے اور اس پیش نظر تمام تعلیمی ادارے آج بھی بند رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں تباہ کن سیلاب، لاکھوں متاثر، کئی دیہات زیرِ آب، 22 افراد جاں بحق
بھارت کے شمالی علاقوں ہماچل پردیش اور پنجاب بھی شدید بارشوں سے متاثر ہوئے ہیں۔ منالی اور پٹھان کوٹ میں دریاؤں میں طغیانی کے باعث کئی عمارتیں گر گئیں اور گاڑیاں بہہ گئیں، جس سے مقامی افراد کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔




