عمان نے ایشیا کپ کیلئے17رکنی سکواڈ کااعلان کردیا،4نئے کھلاڑی شامل

عمان نے اپنی تاریخ میں پہلی بار ایشیا کپ میں شرکت کے لیے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس کی قیادت تجربہ کار اوپنر جاتندر سنگھ کریں گے۔

خیال رہے کہ عمان کو گروپ اے میں پاکستان، بھارت اور میزبان متحدہ عرب امارات کے ساتھ رکھا گیا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق ٹیم میں چار نئے کھلاڑی سفیان یوسف، ذکریا اسلام، فیصل شاہ اور ندیم خان شامل کیے گئے ہیں۔

ہیڈ کوچ دلیپ مینڈس نے ٹیم کی تیاریوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا یہ حقیقت ہے کہ ہم ایشیا کپ جیسے بڑے ایونٹ میں کھیل رہے ہیں جو ہمارے کھلاڑیوں کے لیے اپنی صلاحیتیں عالمی سطح پر دکھانے کا سنہری موقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قومی کرکٹ ٹیم ایشیا کپ میں بہترین کارکردگی دکھائے گی:محسن نقوی

انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان جیسی ٹیموں کے خلاف کھیلنا کسی بھی کرکٹر کے لیے بڑا اعزاز ہے۔

مینڈس کے مطابق ایلیٹ ٹیموں کے خلاف کھیلنے کے لیے صرف مہارت ہی نہیں بلکہ ذہنی مضبوطی بھی درکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کا امتزاج ہے اور ایشیا کپ عمان کیلئے اپنی صلاحیتوں کو ثابت کرنے کا موقع ہوگا۔

اسکواڈمیں جاتندر سنگھ ( کپتان ) ، حماد مرزا، وینائک شکلا، سفیان یوسف، اشیش اودیدیرہ ، عامر کلیم، محمد ندیم، سفیان محمود، آریان بشت، کرن سوناوالے، زکریا اسلام، حسنین علی شاہ، فیصل شاہ، محمد عمران، ندیم خان، شکیل احمد، سامے شریواستوا شامل ہیں۔

Scroll to Top