آزاد کشمیر:مزید طوفانی بارشیں ، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری، آئندہ 12گھنٹے اہم

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نےاایک بار پھر آزادکشمیر اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری کردیا ۔

این ڈی ایم اے کے مطابق آزادکشمیر کے مختلف اضلاع حویلی ، باغ، راولاکوٹ، ہٹیاں بالا، چکار، نیلم ویلی کے مختلف علاقوں میں شدید بارش، ندی نالوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے سیاحوں اور مقامی افراد کی نقل وحرکت پر انتباہ جاری کردیاہے ۔

این ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب میں گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور اور قصور میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔ اگلے 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران جہلم، چکوال، منڈی بہاالدین، حافظ آباد، ننکانہ صاحب، چنیاں اور پاکپتن میں شدید بارشیں متوقع ہیں۔

الرٹ میں کہا گیا ہے کہ شہری اور نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال سمیت ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، شدید بارشوں کے باعث پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور اچانک سیلابی صورتحال بھی متوقع ہے۔

اسی طرح آزاد کشمیر کے اضلاع بشمول نیلم ویلی، باغ، کوٹلی، راولا کوٹ، مظفرآباد اور حویلی میں اگلے 12 تا 24 گھنٹوں کے دوران بارش متوقع ہیں۔

این ڈی ایم اے کے الرٹ کے مطابق بارشوں کے باعث نشیبی علاقوں میں سیلاب، ندی نالوں میں طغیانی اورپہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔ پہاڑی نالوں میں پانی کا تیز بہاؤ رابطہ سڑکوں پر ٹریفک کی روانی کو متاثر کر سکتا ہے۔

دریائے ستلج کے بہاؤ میں اضافے اور ممکنہ سیلابی صورتحال پر پہلے ہی این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ہے جب کہ متعلقہ اداروں نے ستلج کے قریبی علاقوں میں بڑے پیمانے پر انخلاء کی کاروائیاں شروع کردیں۔

پی ڈی ایم اے پنجاب، ریسکیو 1122 اور پاک آرمی کے انجینئرز سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے امدادی کاروائیوں میں مصروف ہیں۔

این ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ عوام دریاؤں، نالوں اور نشیبی علاقوں سے دور رہیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں، عوام ٹی وی، ریڈیو، موبائل الرٹس اور پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ کے ذریعے جاری کردہ الرٹ اور ہدایات پر عمل کریں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سلمان اکرم راجہ نے استعفے کی وجوہات بتانے سے گریز کیا، صحافیوں کے سوالات پر کیا کہا؟

Scroll to Top