مظفرآباد: ایڈہاک و عارضی ملازمین کا یکم ستمبر کو اجلاس طلب

(کشمیر ڈیجیٹل) آزاد کشمیر کے ایڈہاک اور عارضی ملازمین نے مستقل روزگار کے حصول کے لیے اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔ یہ اجلاس یکم ستمبر کو دارالحکومت مظفرآباد میں دن ایک بجے منعقد ہو گا جس میں تمام سرکاری محکموں میں تعینات ایڈہاک اور عارضی ملازمین شریک ہوں گے۔

مرکزی کور کمیٹی ایڈہاک و عارضی ملازمین آزاد کشمیر کے مطابق اس مشاورتی اجلاس میں مستقل تقرری کے لیے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ کمیٹی نے تمام محکموں کے ملازمین سے اپیل کی ہے کہ وہ اجلاس میں بھرپور شرکت کریں تاکہ اجتماعی جدوجہد کے ذریعے اپنے حقوق کے حصول کو یقینی بنایا جا سکے۔

کمیٹی کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے بارہا مستقل کرنے کی یقین دہانیوں کے باوجود کوئی عملی اقدامات سامنے نہیں آئے، اس لیے ملازمین کے اتحاد اور متفقہ لائحہ عمل اختیار کرنے کے سوا کوئی چارہ باقی نہیں رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک ملازمین اپنے حقوق کے لیے متحد ہو کر آواز بلند نہیں کریں گے، مستقل ملازمت کا خواب حقیقت میں نہیں بدلا جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: راولاکوٹ میں ربیع الاوّل کا چاند نظر آتے ہی جشنِ میلاد کی تیاریاں جوش و خروش سے شروع

Scroll to Top