اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل) آزادکشمیر ، گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔حالیہ ایک ہفتے کے دوران 20 کلو آٹے کے تھیلےکی قیمت میں 217 روپے تک کا اضافہ ہوا۔
کراچی اور اسلام آباد کےشہری ملک میں سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔ شہر قائد اور شہر اقتدارمیں 20 کلو آٹےکے تھیلے کی قیمت 1800 روپے تک پہنچ گئی۔
وفاقی ادارہ شماریات کی دستاویز کے مطابق حالیہ ایک ہفتے میں سیالکوٹ میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 217 تک مہنگا ہوگیا
ذرائع کے مطابق ، لاہور، گوجرانوالہ، ملتان، بنوں 200 روپے، بہاولپور 193 روپے 34 پیسے، راولپنڈی 187 روپے 67 پیسے، اسلام آباد 173 روپے 33 پیسے، سرگودھا 173 روپے، سکھر 160، کوئٹہ 130، کراچی، سکھر 100روپے اور پشاور میں آٹے کے 20 کلو تھیلےکی قیمت میں 50 روپے تک کا اضافہ ہوا۔
اسی طرح راولپنڈی میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 1 ہزار 786 روپے 67 پیسے، کوئٹہ 1690، حیدر آباد 1680، سیالکوٹ میں 1667، ملتان 1666 روپے 66 پیسے، بہاولپور 1660، پشاور اور بنوں میں 1650روپےتک پہنچ گئی۔
گوجرانوالہ میں 1650، فیصل آباد اور سرگودھا میں 1640، لاہور اور خضدار میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 1600روپے تک پہنچ گئی جب کہ سکھر میں 1560 اور لاڑکانہ میں 1500روپےتک ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:میجر جنرل نور ولی ایڈیشل سیکرٹری وزارت داخلہ تعینات، نوٹیفکیشن جاری