رقوم کی کٹوتی ، اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے والوں کیلئے بری خبرآگئی

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل )بینک اکائونٹس رکھنے والے صارفین پر نیا بوجھ ڈال دیا گیا ۔ کمرشل بینکوں نے نان ہوسٹ اے ٹی ایمزیعنی ایسے اے ٹی ایمز جو صارف کے اپنے بینک کے نہیں سے رقم نکالنے کی فیس میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔

نئی پالیسی کے مطابق اب ایسی ہر ٹرانزیکشن پر صارفین کو 35 روپے ادا کرنا ہوں گےجو اس سے پہلے 23.44 روپے تھی۔تازہ فیصلے کے تحت، ہر نان ہوسٹ اے ٹی ایم ٹرانزیکشن میں سے28 روپے میزبان بینک کو جبکہ 7 روپے 1LINK انٹر بینک نیٹ ورک کو دیے جائیں گے۔

بینکوں کا مؤقف ہے کہ یہ اقدام بڑھتی ہوئی سروس لاگت اور آپریشنل اخراجات کی وجہ سے ضروری ہو گیا تھا۔ تاہم، شہریوں کی بڑی تعداد اس فیصلے کو عام صارف پر مالی دباؤ کا اضافہ قرار دے رہی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق، پہلے لاگو فیس کئی سالوں سے تبدیل نہیں کی گئی تھی، مگر اب جو نیا ریٹ مقرر کیا گیا ہے وہ بالخصوص کم آمدنی والے صارفین کے لیے ایک بڑا مالی بوجھ بن سکتا ہے۔

دوسری طرف، کچھ بینکوں نے محدود پیمانے پر مخصوص صارفین کو رعایت دینے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ مثال کے طور پر، حبیب بینک لمیٹڈ (HBL) کی حالیہ بینک چارجز شیڈول کے مطابق، ایسے صارفین جو فریڈم یا ورک اکاؤنٹ رکھتے ہیں اور ماہانہ کم از کم 40 ہزار روپے کا اوسط بیلنس برقرار رکھتے ہیں، انہیں جولائی تا دسمبر 2025 کے دوران نان ہوسٹ اے ٹی ایم ٹرانزیکشنز پر کوئی فیس نہیں دینا ہوگی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:گاڑی مالکان اورخریداروں کو بڑا جھٹکا،حکومت کا اہم فیصلہ سامنے آگیا

Scroll to Top