اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)وفاقی کابینہ نے ویسٹ پاکستان موٹروہیکل ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت ملک بھر میں پرائیویٹ، کمرشل اور پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس میں اضافہ کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق کابینہ نے اپنے گزشتہ اجلاس میں وزارت داخلہ و انسداد منشیات کی جانب سے پیش کی گئی سمری کی منظوری دی تھی جس میں دہائیوں پرانے مغربی پاکستان موٹر وہیکلز ٹیکسیشن ایکٹ 1958 میں ترمیم کی تجویز دی گئی تھی جس کے تحت فی الحال ٹوکن ٹیکس عائد ہیں۔
کابینہ کے فیصلے کے مطابق گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر فیس میں بھی اضافہ کیا جاسکے گا جبکہ فیس میں اضافے کا اختیار وفاقی وزارت داخلہ کو حاصل ہوگا۔
وزارت داخلہ کے مطابق سال 2019 سے گاڑیوں کا ٹوکن ٹیکس نہیں بڑھایا گیا جس کی وجہ سے سی ٹی او آفس کی کارکردگی متاثر ہورہی تھی۔ کابینہ نے سی سی ایل سی کے فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے ترمیم کی منظوری دی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بیویوں کے ہاتھوں مارے گئے سینکڑوں شوہروں کی داستان نے ہلا کر رکھ دیا