(کشمیر ڈیجیٹل): چوکی سماہنی کے نواحی گاؤں مالنی میں 10 فٹ لمبا اژدھا آبادی میں داخل ہونے پر خوف و ہراس پھیل گیا۔
علاقہ مکینوں کے مطابق اژدھا کئی مرغیاں نگل چکا تھا جبکہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ یہ بچوں اور مویشیوں کو بھی نقصان پہنچا سکتا ہے۔گاؤں کے باسیوں نے صورتِ حال کے پیش نظر اژدھے کو مار ڈالا۔ ان کا کہنا تھا کہ جان بچانے کے لیے سانپ کو مارنا ان کی مجبوری تھی۔
یہ بھی پڑھیں: روسی حکومت کا زیلنسکی مذاکرات پر محتاط ردعمل، ٹرمپ کا انتباہ